اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) حکومت پاکستان نے نکاح رجسٹریشن کے نظام میں بڑی اصلاحات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مفرور مجرمان، اشتہاریوں اور ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری۔ فیصلہ کئیا گیا ہے کہ نکاح رجسٹریشن کے وقت دیکھا جائے گا کہ دلہا میاں مفرور یا ٹیکس نادہندہ تو نہیں۔ یہ کیسے معلوم کئیا جائے گا؟ اس سوال کا جواب ایک نجی ٹی وی چینل نے دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق حکومت نے فیصلہ کئیا ہے کہ نکاح رجسٹرار ختم کردیا جائے۔ اب نکاح خواں کے پاس حکوت کی طرف سے جاری کردہ ایک ٹیب ہوگا جو براہ راست نادرہ اور دیگر سیکورٹی اداروں سمیت ایف بی آر کے ساتھ منسلک ہوگا۔ نکاح کا اندراج رجسٹر کی بجائے اب اس ٹیب میں ڈیجیٹل طریقے سے ہوگا جس میں دلہامیاں کے فنگر پرنٹس اور تصویر اپلوڈ کی جائے گی اور فوری تصدیق ہوگی کہ دلہا کسی مقدمہ میں اشتہاری یا ٹیکس نادہندہ ہے یا نہیں۔ تصدیق کے بعد ہی نکاح رجسٹر ہوگا بصورت دیگر دلہے کی گرفتاری عمل میں لائ جائے گی۔ حکومت نے اس ضمن میں نکاح خوانوں کو ایک ماہ کا تربیتی کورس کروانے کا بھی فیصلہ کئیا ہے۔