374

خاتون صحافی کی تنقیدترک صدرکوپسندناآئ۔ گرفتار کروا کر جیل بھیجوادیا۔ خاتون صحافی نےکہا کیاتھا؟

انقرہ (سی ایل نیوز ویب) ترک صدر رجب طیب اردیگان کا خاتون صحافی کو اپنے لئے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر سخت سزا دینے کا اعلان۔پولیس کے مطابق صدف کاباز نے ترک صدر کیلئے اپنے پروگرام میں توہین آمیز الفاظ بولے اور بعد ازاں وہ جملے ٹویٹر پر بھی شئر کردئے۔ خاتون صحافی نے ترک صدر کی حکومت کو چوہوں کا گودام کہا تھا۔ اس بیان کے فوری بعد پولیس حرکت میں آئ اور خاتون صحافی کو گھر سے گرفتار کرلیا گیا۔

صدر طیب اردیگان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ انکی ذمہ داری ہے وہ اپنے صدرارتی عہدے کی حفاظت کریں اور یہ بھی کہ صحافی کو بغیر سزا کے نہیں چھوڑا جائے گا۔

دوسری طرف دائیں بازو کی ترک صحافتی تنظیموں نے اس گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے آزادئ صحافت پر بدترین حملہ قرار دیا ہے۔ بین الاقوامی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فوجی بغاوت کو کچلنے کے بعد سے ترک صدر درجنوں صحافیوں کو گرفتار کروا چکے ہیں اور کئ میڈیا ہاؤسز کو بند بھی کروا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں