کراچی ( سی ایل نیوز آن لائن) معروف اینکر پرسن اور پی ٹی آئ کے کراچی سے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کرلی۔ عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی بہاولپور کی رہائشی 16 سالہ لڑکی سیدہ دانیہ شاہ سے کی ہے۔
تاہم تیسری شادی کا اعلان کرتے ہی عامر لیاقت حسین پر طنز کے نشتر برسنے لگے اور سوشل میڈیا صارفین نے عامر لیاقت حسین کی خوب کلاس لی۔ تاہم ان تمام افراد کو عامر لیاقت حسین نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویاآسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں ، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں، کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں!!!