314

میرےدل پرکرنٹ کےجھٹکےلگائےگئے پسلی بھی توڑدی۔ اقرارالحسن کا ہسپتال سے وڈیوبیان جاری

کراچی (سی ایل نیوز آن لائن) معروف اینکر پرسن سید اقرار الحسن پر گزشتہ رات ایک سرکاری ادارے کی طرف سے بد ترین تشدد کے بعد خوفناک تفصیلات سامنے آگئیں۔ اینکر اقرار الحسن اور انکی ٹیم پر روح فرسا تشدد کئیا گیا جواینکر نے خود ہی بتادیا۔ اپنے وڈیو پیغام میں اقرار الحسن نے بتایا کہ انکی ایک پسلی بھی توڑدی گئ ہے اور انکے دل پر کرنٹ لگایاگیا ہے جس سے انکی دھڑکن بےترتیب اور دل میں درد ہورہا ہے تاہم وہ ہسپتال کی بجائے اپنے گھر جانا زیادہ مناسب سمجھیں گے۔

اس سے قبل اقرارالحسن نے بتایا کہ وہ اور انکی ٹیم ایک اہم سرکاری ادارے کے افسر کی کرپشن کے ثبوت لےکر اس ادارے کے سربراہ کے پاس پہنچے تو انھوں نے الٹا ٹیم سرعام کو یرغمال بنا لیا اور ایسا بدترین تشدد کئیا جو کسی دشمن ملک کی ایجنسی بھی نہیں کرتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں