لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) خواتین اور مردانہ ملبوسات کا مشہور اور مہنگا ترین برینڈ ایلان لوگوں کے لاکھوں روپے ڈکار گیا۔ سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے والوں کو انتظامیہ کی طرف سے دھمکیاں دی جانے لگیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک سوشل میڈیا صارف نے وڈیو میں الزام لگایا کہ معروف فیشن برینڈ ایلان کو اسکے ایک دبئ سے آئے ہوئے دوست نے اپنی بیٹی کی شادی کیلئے لاکھوں روپوں کے کپڑوں کا آرڈر دیا مگر شادی کے دن تک کپڑے نہیں دئے گئے اور مینیجر بہانے بناتا رہا۔ تاہم شادی گزرنے کے بعد مینیجر نے کہا کہ انکے پیسے واپس کردئے جائیں گے مگر معد ازاں مکر گیا اور جھوٹ بولا کہ کپڑے دبئ بھجوا دئے گئے مگر کوئ ثبوت دکھانے سے قاصر رہا جبکہ صارف کے مطابق اسکے دبئ والے دوست نے بھی کہا کہ انھیں کوئ کپڑے نہیں ملے مگر ایلان کا مینیجر بضد رہا کہ کپرے بھیج دئے گئے ہیں اور کوئ پیسے واپس نہیں ملیں گے۔
سوشل میڈیا صارف نے جونہی اپنے دوست کے ساتھ ہونے والی زیادتی پر وڈیو بنا کر پوسٹ کی تو ایلان کی مالک خدیجہ شاہ نے صارف کو دھکمی کہ وہ اس پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گی۔ تاہم صارف کی وڈیو کے نیچے درجنوں لوگوں نے کمینٹس کرکے بتایا کہ انسے بھی پیسے لے لئے گئے ہیں اور کپڑےنہیں دئے گئے۔
سوال یہ ہے کہ ان پرائیویٹ اداروں کی بدمعاشی کو لگام کون دے گا؟