310

جہازکی معمول سےانتہائ نیچی پروازکی وجہ سےسکول کی چھت گرگئ، کئ بچےزخمی۔ پولیس نےالٹاسکول پرنسپل کوہی دھرلیا

پنڈ دادن خان (سی ایل نیوز آن لائن) جہلم کے علاقے پنڈ دادن خان میں مسافر طیارے کی معمول سے انتہائ نیچی پرواز کی وجہ سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔ جہاز کی گھن گرج سے پرائمری سکول کی چھت گرگئ جس سے 20 بچے اور ایک خاتون ٹیچر زخمی ہوگئے۔ انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک مسافر طیارہ انتہائ نیچی پرواز کرتا ہوا گزرا جو آبادی کے بہت قریب تھا جس کی آواز سن کر اہل علاقہ کے دل دہل گئے۔ جہاز کی گھن گرج برداشت نا کرسکنے پر ایک سکول کی چھت گرگئ۔ اہل علاقہ نے چیخ و پکار سنی اور اس طرف بھاگے جہاں انھوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کی کوشش کی۔ تاہم کچھ دیر میں ریسکیو کی گاڑی بھی موقع پر پہنچ گی۔

تاہم اصل حیرانگی کی بات اس واقعے کے بعد ہوئ جب جہاز کی غلطی کی سزا الٹا سکول پرنسپل کو دے دی گئ۔ محکمہ سکول ایجوکیشن اور پولیس کے افسران نے سکول پرنسپل کے خلاف ہی مقدمہ درج کرلیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے مقامی افسر مبشر حنیف کی جانب سے پرنسپل کے خلاف درج کروائے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایک اکیڈمی کو غیر قانونی طور پر نجی سکول کا درجہ دے کر چلایا جا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اکیڈمی کی عمارت بھی بوسیدہ تھی، جس میں سکول کھولنے کی اجازت نہیں لی گئی تھی، اس لیے بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگانے کے جرم میں سکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس واقعے کے حوالے سے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر پنڈ دادن خان مبشر حنیف نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا: ’گاؤں میں ایک اکیڈمی تھی جسے ثمینہ یاسمین نے بغیر اجازت ہی سکول بنا دیا تھا۔ اس سکول کا نہ کوئی بورڈ تھا، نہ ہی عمارت اس قابل تھی کہ اسے سکول کا درجہ دیا جائے اور اس کی رجسٹریشن بھی نہیں کروائی گئی تھی۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں