لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) بدنام زمانہ ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ متاثرہ لڑکی کی درخواست پر تھانہ غالب مارکیٹ لاہور نے پرچہ درج کرکے بھولا ریکارڈ کو حراست میں لے لیا۔ زیادتی کا شکار لڑکی شائستہ طالب نے پولیس کو بتایا کہ وہ بھولا ریکارڈ کو گزشتہ1 سال سے جانتی ہے اور اس سے ٹیلی فون پر رابطہ ہے۔ تین روز قبل بھولا ریکارڈ نے لڑکی کو فون کرکے لاہور گلبرگ کے علاقے میں واقعہ ہلٹن ہوٹل میں بلایا جہاں ملزم کچھ دیر تک تو لڑکی سے باتیں کرتا رہا تاہم لڑکی کے مطابق کچھ دیر بعد اسنے زبردستی لڑکی کے ساتھ زیادتی کرڈالی اور بعد ازاں خاموش رہنے کی دھمکیاں دیں۔ تاہم لڑکی نے دو دن بعد پولیس کو وقوعہ کی اطلاع دی جس پر پولیس نے کارروائ کرتے ہوئے بھولا ریکارڈ کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ بھولا ریکارڈ اس سے قبل بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں کئ بار حوالات کی سیر کرچکا ہے اور اس پر متعدد ایف آئ آرز مختلف تھانوں میں درج ہیں۔