355

دوران جنگ روسی فوجیوں کی یوکرینی لڑکیوں کوڈیٹنگ کی پیشکش

کیف (ویب ڈیسک) یوکرین اور روس کی فوجیں اس وقت حالت جنگ میں ہیں تاہم اس دوران روسی فوجیوں کی طرف سے تاریخ میں ایک نئ طرز کا حملہ بھی کئیا گیا ہے جو کہ روسی خواتین کو ڈیٹنگ کی پیشکش کرنا ہے۔ جی ہاں، روسی فوجیوں نے سینکڑوں کی تعداد میں ڈیٹنگ ایپس کے ذریعے یوکرین کی لڑکیوں کو پیغامات بھیجنا شروع کردئے ہیں جس پر ہزاروں لڑکیوں نے حکام کو پریشانی میں آگاہ کردیا ہے۔ ” ڈیلی سٹار “کے مطابق حالیہ دنوں میں ہزاروں کی تعداد میں روسی فوجیوں کی طرف سے یوکرین کی خواتین کو ’’ٹنڈر‘‘ اور دیگر ڈیٹنگ ایپلی کیشنز پر میسجز بھیجے جا رہے ہیں۔ 

یوکرینی خواتین کے مطابق روسی فوجیوں کی طرف سے یہ پیغامات حالیہ دنوں میں اچانک موصول ہونا شروع ہوئے ہیں۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق جن اکاﺅنٹس سے یوکرینی خواتین کو میسجز موصول ہو رہے ہیں، ان کے متعلق حتمی طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ روسی فوجیوں کے ہیں۔ تاہم ان اکاﺅنٹس کی پروفائل میں یہی بتایا گیا ہے کہ اکاﺅنٹ ہولڈرز روسی فوج میں ملازمت کرتے ہیں۔ پروفائل پکچرز میں بھی ان لوگوں نے روسی فوج کی یونیفارم پہن رکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں