اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) وفاقی شرعی عدالت نے خلع اور طلاق کے معاملات میں احکامات واضح کردئے۔ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس نور کانزئ نے 17 فروری 2022 کو فیصلہ جاری کئیا جس میں واضح کئیا گیا کہ فیملی قوانین کی شق نمبر 10 کی سیکشنز 5 اور 6 غیر شرعی ہیں۔ وفاقی شری عدالت نے واضح کئیا کہ اگر کوئ خاتون بذریعہ عدالت خاوند سے خلع لیتی ہے تو اسے حق مہر کی رقم واپس کرنا ہوگی۔ اسکے ساتھ ساتھ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ اگر خاوند طلاق دیتا ہے تو اسے حق مہر بیوی کو ادا کرنا ہوگا۔
عدالت نے یہ فیصلہ چار مرد حضرات کی طرف سے دائر درخواست پر سنایا جنکے مطابق انکی سابقہ بیویاں انھیں ہراساں کررہیں تھیں کہ اگر انھوں نے انکا مطلوبہ حق مہر نا دیا گیا تو وہ انکے خلاف کیس کردیں گی۔ وفاقی شرعی عدالت کا یہ فیصلہ ملک بھر کی عدالتوں میں نافذ ہوچکا ہے۔