360

روس نے اپنےایٹمی ہتھیارتیارکرلئے۔ بڑی تباہی کاخدشہ

ماسکو (ویب ڈیسک) روس یوکرین دشمنی میں اندھا ہوگیا۔ روسی صدر نے اپنی نیوکلئر فورس کو ہائ الرٹ کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے جارحانہ بیانات اور معاشی پابندیوں کے ردعمل میں روسی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ روسی جوہری اسلحے سے لیس یونٹ کو تیار رکھیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کئیا گیا ہے کہ یہ حکم روسی صدر نے گزشتہ روز اعلیٰ سطح کے اجلاس میں دیا۔ ادھر روسی سرکاری ٹی وی پر صدر پوٹین نے قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ نیٹو کے اہم رکن ممالک کی جانب سے ہمارے ملک کے خلاف جارحانہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے اس لئے میں نے وزیر دفاع اور آرمی چیف کو حکم دیا ہے کہ وہ نیوکلئر فورس کو تیار رکھیں۔ تاہم امریکہ اور مغربی ممالک نے روس کے اس خون آشام فیصلے پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں