کراچی (سی ایل نیوز آن لائن) کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر مسمار کئے گئے نسلہ ٹاور کے بلڈر انتقال کرگئے۔ سینئر صحافی ناصر بیگ چختائ کے مطابق نسلہ ٹاور کے بلڈر عبدالقادر کراچی میں انتقال کرگئے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی کے نسلہ ٹاور کو غیر قانونی ہونے پر مسمار کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ بلڈرز نے تمام دستاویزات عدالت میں پیش کی تھیں جنھیں عدالت نے ماننے سے انکار کردیا تھا اور لوگوں کے کروڑوں روپے سے بنائے ہوئے گھر نا صرف مسمار کرنے کاحکم دیا تھا بالکہ بلڈرز کو بھی حکم دیا تھا کہ لوگوں کے پیسے واپس کریں۔ قبل ازیں نسلہ ٹاور کی ایک مکین بوڑھی خاتون بھی اپنا کروڑوں کا فلیٹ گرائے جانے پر اتنی دلبرداشتہ ہوئیں کہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ اسکے علاوہ کئ لوگ شدید ڈپریشن میں ہیں کیونکہ انکی زندگی بھر کی جمع پونجی لٹ چکی ہے۔
342