اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن نے وزیر اعظم عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کے گھروں میں بھی تیل میں بھگوئ ہوئ لاٹھیاں پڑی ہیں، آپ نے ہمیں سمجھ کیا رکھا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو یا ناکام ہو یہ ایک سیاسی عمل ہے اور آئینی حق ہے مگر یہ ہوتا کون ہے جو ہمیں اس طرح دھمکیاں دیتا ہے، ہمارے کارکن بھی ہر طرح کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں۔
322