رحیم ٰیار خان (آن لائن) رحیم یار میں خاتون سب انسپکٹر کی خودکشی۔ پولیس افسر خاتون نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی۔ تفصیلات کے مطابق خاتون سب انسپکٹر میری روز کی شادی ایک پولیس اہلکار سے ہوئ تھی۔ تاہم شادی کے بعد جلد ہی میاں بیوی میں جھگڑے رہنے لگے۔ خودکشی کے روز بھی خاتون پولیس افسر کا اپنے خاوند کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا جسکے بعد خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر کیڑے مار گولیاں کھا لیں۔ خاتون کو شیخ زائد ہسپتال لیجایا گیا تاہم وہ جانبر نا ہوسکی۔
اب خود کشی کرنے والی پولیس افسر خاتون کا خط منظر عام پر آیا ہے جو اسنے خودکشی سے قبل اپنی والدہ کے نام لکھا۔ خط میں خاتون نے لکھا کہ “میری بیٹیوں کی شادی کسی انسان سے کرنا”۔ یہ دردناک خط سامنے آتے ہی ہر آنکھ اشکبار ہے کہ آخر خاوند نے کیسے اپنی بیوی کو اس حد تک مجبور کردیا کہ اسنے انتہائ دردناک الفاظ لکھنے کے بعد حرام موت کو گلے لگا لیا۔