اسلام آباد(سی ایل نیوز آن لائن) پی ٹی آئ کے سابق وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے وفاداری کا حق ادا کردیا۔ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد تمام وزیر ایوان چھوڑ کر بھاگ گئے صرف علی محمد خان حکومتی نشستوں پر بیٹھے رہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں علی محمد خان کو اکیلے بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ علی محمد خان نے ایک پرمغز تقریر بھی کی جس سے اپوزیشن والے بھی روہانسے ہوگئے۔
318