لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں خطرناک نشے کے قبیح اثرات سے سانحے نے جنم لے لیا۔ آئس کے نشے میں دھت نوجوان نے اپنے ہی گھر کے 5 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں عابد نامی نوجوان نے اپنے اہل خانہ اور سسرالیوں پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر عابد کی ماں، باپ، بہن اور بھانجہ موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ ملزم کی زخمی ساس نے ہسپتال جاکر دم توڑدیا۔
314