243

کوئ چھت سےکودا، کوئ سٹورمیں چھپاتوکسی نےجھاڑیوں میں پناہ لی۔ حماداظہرکےگھرچھاپہ پڑتےہی کیاہوا؟

ویب ڈیسک۔

لاہور پولیس نے گزشتہ شب پی ٹی آئ کے سابق وفاقی وزیر اور اہم رکن حماد اظہر کے گھر چھاپا مارا تو انتہائ دلچسپ مناظر دیکھنے میں آئے۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ حماد اظہر کے گھر پی ٹی آئ کی اعلیٰ قیادت جن میں چوھدری اعجاز، میاں محمود الرشدی، یاسمین راشد، اور سعدیہ سہیل سمیت دیگر اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔ خفیہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا جس پر بھگڈر مچ گئ۔

حماد اظہر کی بیگم کے مطابق وہ چھت کی طرف بھاگے اور واپس نہیں آئے جبکہ میاں محمود الرشید نے گھر کے سٹور روم میں چھپ کر جان بچائ۔ اس صورت حال میں خواتین اراکین کی صورت حال کسی کو معلوم نا تھی۔ بعد ازاں میاں محمود الرشید نے بتایا کہ ایم پی اے سعدیہ سہیل گھر کے سامنے والے پارک میں جا کر جھاڑیوں میں چھپ گئیں جبکہ اعجاز چوھدری حماد اظہر کے ساتھ چھت سے ہی رفو چکر ہوگئے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے گھر کی پارکنگ میں ہی زمین پر بیٹھ کر دھرنا دے دیا جبکہ پولیس انکے گرد حفاظتی حصار بنائے کھڑی رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں