ویب ڈیسک
حکومت نے گزشتہ دنوں اعلان کئیا تھا کہ 40000 ماہانہ سے کم آمدنی والوں کو 2000 روپے ماہانہ پٹرول اور ٹرانسپورٹ کی مد میں دئے جائیں گے جس سے غریب افراد کو کچھ ریلیف ملے گا۔ تاہم اس سلسلے میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن شازیہ مری نے باقاعدہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 2000 حاصل کرنے کا ظریقہ بتایا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اہل افراد اپنا شناختی کارڈ نمبر 786 پرمیسج کر دیں جس کے بعد حکومت انکی اہلیت کا اندازہ لگائے گی اور اہل افراد کو خودبخود 2000 روپے کسی نا کسی طریقے سے مل جائیں گے۔