ویب ڈیسک
معروف اینکر اور سیاستدان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے۔ انکے انتقال کی وجوہات اور دیگر معاملات پر ایک بحث جاری ہے تاہم ایسے میں ہم آپکو بتاتے ہیں کہ انھوں نے چند دن قبل اپنی آخری ٹویٹ میں کیا کہاتھا۔
عامر لیاقت حسین نے اپنی آخری ٹویٹ قریب ایک ہفتہ قبل لکھی اور اس میں انکا کہنا تھا کہ “پاکستان ملک ہے عمران خان یہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے، خاور مانیکا کا گھر نہیں جو عدت میں ہی ٹوٹ جائے”۔