ویب ڈیسک
سٹیٹ بنک آف پاکستان نے نیو یارک کی عدالت میں دہشتگردوں کو مالی معاونت سمیت دیگر سنگین الزمات کے تحت اپنے خلاف قائم مقدمہ جیت لیا۔ چینل 24 کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان کے آفس سے معلومات دی گئ ہیں کہ سٹیٹ بنک کے خلاف نیویارک کی عدالت میں قائم مقدمہ پاکستان جیت گیا ہے۔ اس مقدمے میں پاکستان پر الزام تھا کہ سٹیٹ بنک نے افغانستان اور دیگر ممالک میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کی ہے جسکے باعث افغانستان میں امریکہ کے خلاف کارروائیاں کی گئ ہیں۔ تاہم پاکستانی وکلاء کی ٹیم نے اس مقدمے کا بھرپور جواب دیا اور آج یہ خوشخبری قوم کو ملی۔ ذرائع کے مطابق اگر پاکستان یہ مقدمہ ہار جاتا توصرف بلین ڈالرز کا جرمانہ دینا پڑتا بالکہ ایف اے ٹی ایف بھی پاکستان کے خلاف سخت ترین ایکشن لیتا۔