ویب ڈیسک۔
عامر لیاقت حسین کی وفات کے کافی دنوں بعد انکی ڈاکٹر پہلی بار منظر عام پر آئ ہیں۔ ڈاکٹر ایلیاء شاہ کا دعویٰ ہے کہ وہ عامر لیاقت حسین کی مستقل ڈاکٹر تھیں اور کرونا وباء کے دوران سے عامر لیاقت انسے مشورے لے رہے تھے۔ نجی چینل سے گفتگو میں ڈاکٹر ایلیاء شاہ نے دعویٰ کئیا کہ عامت لیاقت کی وفات سے ایک روز قبل انھیں عامر نے کافی میسجز کئے تھے جن میں انکی آواز ایسی تھی جیسے کوئ بستر مرگ پر پڑا ہو وہ میسجز انکے پاس محفوظ ہیں مگر انکا کہنا ہے کہ وہ کسی کو نہیں دیں گی۔ ڈاکٹر ایلیاء شاہ کے مطابق عامر لیاقت کی موت کی ذمہ دار تین خواتین ہیں۔ انھوں نے انکشاف کئیا ہے کہ جس نے وڈیوز لیک کیں اور عامر لیاقت کو بلیک میل کرتے رہے وہ ان تمام کرداروں کو جانتی ہیں اور یہ بھی سوال اٹھایا کہ عامر لیاقت کا پی اے انکی موت سے ایک دن پہلے کیوں اغواء ہوگیا جو آج تک غائب ہے؟ ڈاکٹر ایلیاءنے کہا کہ قاتلوں کے خلاف کیس کریں گی اور ان بلیک میلرز کو بے نقاب کریں گی۔