ویب ڈیسک
مریم نواز ARY کے صحافی سے الجھ پڑیں۔ آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے چینل کے صحافی کو مخاطت کرتے ہوئے کہا کہ اصولی طور پر مجھے اے آر وائ کا مائک یہاں سے ہٹا دینا چاہیئے آپکے چینل کے مالک سلمان اقبال نے 12 ارب کا ٹیکس چوری کئیا۔ اسی دوران صحافی نے مریم نواز سے کہا کہ آپ ہمارے کسی ٹاک شو میں آئیں وقت کا انتخاب آپ خود کریں ہم ثابت کریں گے کہ ایسا کچھ نہیں ہے جسکے جواب میں مریم نواز نے تیز آواز میں گرجتے ہوئے کہا کہ مجھے کیا ضرورت ہے ٹاک شو میں آنے کی۔ میں پوری قوم کےسامنے کھڑی ہوکر بول رہی ہوں کیا آپکے چینل کے مالک نے ٹیکس معاف نہیں کروایا؟ آج تک سٹے لے کر پھر رہا ہے۔ کیا سلمان اقبال نے عمران خان سے بغیر بڈن کے کرکٹ رائٹس نہیں لئے؟ اسکے بعد صحافی خاموش ہوگیا۔