230

بنی گالاسےجاسوس پکڑےجانےکاڈرامہ پولیس نےفلاپ کردیا

ویب ڈیسک

اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ سے پکڑے جانے والے جاسوس کا ڈرامہ فلاپ کردیا۔ اسلام آباد پولیس نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے بتایا کہ جاسوسی کے الزام میں پکڑے جانے والے ملازم کو ARY نیوز کے رپورٹر نے پکڑوایا۔ تاہم گرفتار شخص ٹھیک طرح بات نہیں کرسکتا جس سے اسکی ذہنی حالت کا شبہ ہے اور اسکا میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ARY کے رپورٹر سے ثبوت اور دیگر تفصیلات مانگی گئ ہیں مگر وہ فراہم نہیں کررہا ہے۔ مزید یہ کہ ملازم کو دو دن سے بنی گالا میں پکڑ کر رکھا گیا تھا اور آج پولیس کے حوالے کئیا گیا۔

پولیس کے مطابق عمران خان سے بار بار بنی گالا میں کام کرنے والے ملازمین کی تفصیلات مانگی جارہی ہیں مگر کوئ جواب نہیں دیا جارہا جسکی وجہ سے شناخت کا عمل مکمل نہیں ہوسکتا۔

جبکہ دوسری جانب شہباز گل اے آر وائ نیوز پر خود ساختہ جاسوس کو ساتھ بٹھا کر پوری پریس کانفرنس کرچکے ہیں اور ابھی تک اسکا چہرہ بھی نہیں دکھا رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں