248

ہم بھی ان سےڈرکرچلتےتھے۔ فوادچوھدری کےمنہ سےسچ نکل گیا

ویب ڈیسک

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوھدری اپنی ہی بات کے وزن کے نیچے آگئے۔ فواد چوھدری پریس کانفرنس کے دوران مشکل میں پھنسے تو خود ہی اعتراف جرم بھی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوھدری جو بڑبولے اور ہر ادارے پر تنقید کرنے کےلئے انتہائ منہ پھٹ مشہور ہیں نے ایک پریس کانفرنس میں حکومت کو آڑے ہاتھون لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ججز سب سے زیادہ پینشن لے رہے ہیں تو مفتح اسماعیل میں ہمت ہے تو ان سمیت تمام طاقتور حلقوں پر ہاتھ ڈالیں کیونکہ وہ بڑی باتیں کرتے ہیں طاقتور حلقوں کے خلاف۔ فواد چوھدری نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں اسلام آباد کی گرین بیلٹ پر ججز کےلئے ہاؤسنگ کالونی بن گئ تو کابینہ اجلاس میں شیریں مزاری نے شور ڈالا جس پر ہم سب نے اسکے خلاف آرڈر منظور کرلیا مگر اس وقت کے وزیر قانون فروغ نسیم نے اس آرڈر کو نافذ کرنے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ انھوں نے روز عدالت میں پیش ہونا ہے وہ ججز کے خلاف یہ سب نہیں کرسکتے۔ ساتھ ہی فواد چوھدری نے کہا کہ اب آپ سب پوچھیں گے کہ ہم نے اپنے دور میں طاقتور حلقوں پر ٹیکس کیوں نہیں لگیا؟ اور پھر خود ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ سیدھی سی بات ہے ہم بھی ڈر ڈر کر چلتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں