ویب ڈیسک
آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پٹرول کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے انھیں بہت نقصان ہورہا ہے۔ خریداروں کی تعداد بہت کم ہوگئ ہے مگر ہمارے اخراجات اتنےہی ہیں۔ ہم ان اخراجات کو پورا کرنے سے قاصر ہیں لہٰذا 18 مئ 2022 سے ملک بھرکے پٹرول پمپس بند کردئے جائیں گے، عوام اپنا پہلے سے بندوبست کرلیں۔