ویب ڈیسک
کراچی کے علاقے
*گلشن اقبال بلاک فور میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے دردناک قتل کا واقعہ پیش آیا ہے
سفاکیت کی انتہا، شوہر نے بدترین تشدد کے بعد بیوی کو دیگ میں ڈال دیا۔ سفاک شوہر نے چھ بچوں کے سامنے اپنی بیوی کو قتل کیا، مقتولہ کی پندرہ سالہ بیٹی نے پولیس کو آنکھوں دیکھا حال بتادیا۔
بچی کے مطابق اس کے والد نے منہ پر تکیہ رکھ کر پہلے والدہ کو قتل کیا، قتل کرنے کے بعد ایک ٹانگ گھٹنے سے کاٹی اور گھسیٹتا ہوا کچن تک لے گیا، بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد والدہ کو زخمی حالت میں دیگ میں بٹھا کر اوپر سے ابلا ہوا پانی ڈالتا رہا۔
اس سنگین واقعے کے بعد قاتل اپنے تین بیٹیوں کو چھوڑ کر تین بچے اپنے ساتھ لے گیا، بچوں میں دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے،۔
تھانہ گلشن پولیس کے مطابق سفاک ملزم کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔قاتل کا نام عاشق معلوم ہواہے جبکہ
خاتون کی شناخت35سالہ نرگس کے نام سے ہوئ