253

پاک بھارت تجارت بحال۔

ویب ڈیسک

پاک بھارت تجارت بحال ہونے جارہی ہے اور مودی حکومت نے پاکستان کی طرف سے تجارت بحال کرنے کی آفر قبول کرلی ہے اور حکومت پاکستان نے تجارت بحال کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ یہ دعوٰی بھارتی میڈیا نے کئیا ہے۔ بھارتی نیوز چینل زی نیوز نے دعویٰ کئیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے بھارت کیساتھ تجارت بحال کرنے کی منظوری دے دی ہےاور اس مقصد کیلئے قمر زمان کو وزیر مقرر کرنے کا فیصلہ کئیا ہے۔ تاہم پاکستانی حکومت کی جانب سے ابھی تک ایسا کوئ بیان جاری نہیں کئیا گیا جسکے باعث لگتا ہے کہ یہ سب بھارت کا پراپیگنڈا ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں پاک بھارت تجارت اس وقت مکمل طور پر معطل کردی گئ تھی جب بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر پر اپنے مکمل قبضے کا اعلان کردیا تھا۔ عمران حکومت نے تب بیان جاری کئیا تھا کہ جب تک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال 5 اگست 2019 سے پہلے والی پوزیشن پر بحال نہیں ہوتی بھارت کے ساتھ تجارت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں