292

خواب میں جلتی ہوئ قبردیکھی تھی۔ ثناء خان نےشوبزکیوں چھوڑا

ویب ڈیسک

بھارتی اداکارہ ثناء خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجہ بتادی۔ اپنے ایک حالیہ بیان میں ثناء خان نے انکشاف کئیا کہ 2019 کا رمضان مجھے آج بھی یاد ہے جب خوابوں میں ایک قبر دیکھا کرتی رھی جو جلتی ہوئ تھی اور میں خود کو اس میں پاتی تھی جس پر میں نے محسوس کئیا کہ یہ وہ علامتی پیغام ہے جو اللہ تعالیٰ کی جانب ےس مجھے تبدیلی کیلئے ملا ہے اور میرا خاتمہ اسی طرح ہونا تھا اسی وجہ سے میں فکر مند ہوئ۔ انکامزید کہنا تھا کہ اسی دوران میں ترغیبی تقاریر بھی سنا کرتی تھی جن سے میرے اندر تبدیلیاں آنا شروع ہوئیں۔ ثناء خان کہتی ہیں کہ انکی گزشتہ زندگی میں انکے پاس سب کچھ تھا؛ عزت، دولت شہرت اور وہ جو چاہیں کرسکتی تھیں مگر ایک چیز کی انکے پاس کمی تھی اور وہ تھا قلبی سکون اور اسی سکون کی تلاش نے انکے لئے غیب سے راستے کھولے اور انھیں اپنا ایسا انجام جان کر خوف آیا مگر اب وہ انتہائ پرسکون ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں