ویب ڈیسک
سپریم کورٹ میں ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کی اہم سماعت کے دوران ججز نے اہم سوالات اٹھا دئے۔ سپریم کورٹ نے پوچھا کہ چوھدری شجاعت حسین کا خط ڈپٹی اسپیکر کو کب ملا؟ کیسے ملا؟ کس نے دیا؟ق لیگ کے ایم پی ایز کو چوھدری شجاعت کا خط کیوں نا دکھایا گیا؟ کیا ووٹنگ سے پہلے چوھدری شجاعت کا خط ایوان میں پڑھا گیا تھا؟ کیا ڈپٹی سپیکر نے رولنگ سے پہلے صوبائ اسمبلی کو چوھدری شجاعت کے خط کے بارے میں بتایا تھا؟
ان سوالات کے جواب میں چوھدری شجاعت کے وکیل منصور اعوان کے کہا کہ میرے پاس اس حوالے سے معلومات نہیں ہیں۔