222

عارف نقوی سےمتعلق سوال پوچھنےپر عمران خان غصےمیں آگئے

ویب ڈیسک

سابق وزیر اعظم عمران خان عارف نقوی سے متعلق سوال پوچھنے پر صحافی پر برس پڑے۔ اسلام آباد میں عمران خان ایک تقریب سے اپنے گارڈز کے ساتھ باہر نکلے تو صحافی نے سوال پوچھا خان صاحب کیا عارف نقوی آپ کے بزنس پارٹنر ہیں۔ سوال سنتے ہی عمران خان کا مسکراتہ چہرہ اچانک غصے سے سرخ ہوگیا اور وہ صحافی پر چیخے کہ میں بالکل تمھارے سوال کا جواب نہیں دونگا۔ اسکے جواب میں صحافی نے پھر پوچھا کہ اگر آپکا چہیتا صحافی یہ سوال پوچھے تو کیا جواب دیں گے؟ عمران خان خاموشی سے آگے چل دئے۔ اس دوران عمران خان کے گارڈز نے صحافی کو دھکے بھی دئے۔

واضح رہے کہ عارف نقوی اس وقت بیرون ملک جیل کاٹ رہے ہیںکیونکہ ان پر اربوں روپے کی منی لانڈرنگ اور فراڈ کے کیسز ہیں جن میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے ساتھ فراڈ بھی شامل ہے۔ اسکے علاوہ عارف نقوی پر پاکستان سے بھی اربوں روپے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے اور وہ مفرور ہیں۔ عمران خان عارف نقوی کو اپنا دوست کہتے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں