314

عمران خان کےخلاف سپریم کورٹ نےکمرکس لی

ویب ڈیسک

سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ نے بھی کمر کس لی ہے۔ سپریم کورٹ میں حکومت کی جانب سے عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے خلاف درخواست دائر کی گئ ہے کہ عمران خان اور دیگر رہنماوؤں کو اداروں کے خلاف بیان بازی سے روکا جائے۔ سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ جاری شدہ شیڈول کے مطابق سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں درخواست کی سماعت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں