ویب ڈیسک
ملک پاکستان کی ابتدا سے ہی بدقسمتی ہے کہ ہماری بیوروکریسی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ کوئ قابل نوجوان ملک کا نام روشن نا کرنے پائے۔ ہماری بدقسمت تاریخ ایسے واقعات سے بھری پڑی ہے تاہم اب اسکی زندہ مثال ایک بار پھر سامنے آگئ ہے۔ ابھی پوری قوم نوح بٹ کی طرف سے ایشیاء کی سب سے بڑی کامن ویلتھ گیمز میں ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر خوشیاں منانے میں مصروف تھی کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے ان خوشیوں پر پانی پھیر دیا۔ نجی چینل نے دعویٰ کئیا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو ہی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی چینل نے دعویٰ کئیا ہےکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائیریکٹر جنرل آصف زمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فیڈریشن کو معطل کرنے کیلے کارروائ جاری ہے تاہم انکا کہنا تھا کہ ویٹ لفٹر نوح بٹ کو معطل نہیں کئیا گیا۔
دوسری طرف فیڈریشن کے صدرحافظ عمران بٹ کا کہنا ہے کہ سپورٹس بورڈ کی معطلی سمیت کسی کارروائ کو نہیں مانیں گے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ فیڈریشن کو ناکام بنانے کیلئے سپورٹس بورڈ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم کوئ میڈل نا جیت سکیں تاکہ فیڈریشن کے خلاف کارروائ کا جواز مل سکے۔ انھوں نے مزیدکہا کہ سپورٹس بورڈ نے ناکامی کیلئے جان بوجھ کر نوح بٹ اور ساتھی ویٹ لفٹر کیساتھ کوئ کوچ ہی سپانسر نہیں کئیا۔