ویب ڈیسک
گزشتہ روز پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لسبیلہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت 6 دیگر اعلیٰ افسران شہید ہوگئے تھے۔ تاہم اس حادثے کے بعد ایک سیاسی جماعت کے ٹرولز کی جانب سے فوج کے خلاف نفرت انگیز مہم شروع ہوگئ جس کا اعتراف اس سیاسی جماعت کے ٹرول نے وڈیو بیان میں بھی کئیا اور معافی بھی مانگی۔ تاہم اب ایف آئ اے نے اس بات کی کھوج لگانے کیلئے باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے ایف آئ اے سائبر کرائم سیل میں ایک ٹیم تشکیل دی گئ ہے جو اس بات کا سراغ لگا کر قومی مجرمان تک پہنچے گی۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے بھی ایک نجی چینل کے پروگرام میں کہا تھا کہ نفرت انگیز مہم کے باعث فوج اور شہداء کے اہل خانہ میں بہت غم و غصہ ہے۔ آج وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی اس نفرت انگیز مہم پر افسوس کا اظہار کئیا جسکے بعد ایف آئ اے حرکت میں آگیا ہے۔