ویب ڈیسک
حکومت پنجاب نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے حوالے سے بڑی پابندیاں لگا دی ہیں۔ پنجاب بھر کے درجنوں مقامات پر 9 اور10 محرم کو صبح 9بجے سے رات 12 بجے تک موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں جن میں لاہور شہر کے علاقے ماڈل ٹاؤن، کرشن نگر، اسلام پورہ، اندرون لاہور، ٹھوکر نیاز بیگ اور لکڑ منڈی کے علاقے شامل ہیں۔ اسکے علاوہ جھنگ، جہلم، ڈیرہ غازی، راجن پور، مظفر گڑھ، بہاولپور، رحیم یار خان، گجرانوالہ اور گجرات سمیت پنجاب کے 36 اضلاع میں درجنوں مقامات پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔ اسکے علاوہ لاہور اور دیگر حساس شہروں میں ڈبل سواری پر پابندی کی تجاویز بھی زیر غور ہیں۔