275

سراج الحق کورات میں راہ چلتےسیلاب متاثرین دکھےتوکیا کئیا؟

ویب ڈیسک

امیر جماعت اسلامی سراج الحق ان دنوں سیلاب سے متاثرہ علاقوں مین موجود ہیں اور دن رات متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔ اب ایک وڈیو نے سراج الحق کی متاثرین کیلئے دلی خدمات کو دنیا کو دکھادیا ہے۔ سراج الحق صاحب رات کے وقت اپنی گاڑی میں سیلاب زدہ علاقے سے گزر رہے تھے کہ سڑک پر کچھ متاثرین ملے۔ فوری گاڑی رکوائ اور پوچھا تو معلوم ہوا کہ بارش ہونے والی ہے مگر انھیں سر چھپانے کو جگہ نہیں مل رہی۔ سراج الحق نے قریبی پٹرول پمپ کے مالک سے فوری بات کی اور خصوصی درخواست کی کہ انکے ساتھ خواتین اور بچے ہیں آپ انھیں یہاں کہیں سر چھپانے کی جگہ دے دیں جس پر مالک نے انھیں وہاں رکنے کی اجازت دے دی۔ لوگ سراج الحق کے بے حد شکر گزار تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں