ویب ڈیسک
پاکستان کا قریب ٪60 حصہ اس وقت سیلاب سےمتاثرہ ہے اور 3 کروڑ سے زائد افراد بے یارو مددگار امداد کے منتظر ہیں۔ ایسے میں پوری قوم سیلاب زدگان کیلے بڑھ چڑھ کر مدد کررہی ہے مگر لاہور کے تاجروں نے خاموشی سے بغیر کسی میڈیا کورج اور ٹیل تھون کے سیلاب زدگان کیلئے 4 کروڑ اڑتیس لاکھ روپے اکٹھے کرکے سب کو حیران کردیا۔ رقم اکٹھی کرنے کے بعد لاہورہال روڈ کے تاجروں نے ریکارڈ کیلئے وڈیو بنوائ اور خاموشی سے رقم سیلاب زدگان کو دے دی۔