سابق وزری اعظم عمران خان کی سائفر سے مطعلق آڈیو کا دوسرا حصہ جاری ہونے کے بعد بڑے بڑے انکشافات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس سے سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ سائفر کی کاپی وزیر اعظم ہاؤس کے ریکارڈ سے غائب ہے۔ لیکن اس سے بھی بڑی خبر ہے صحافی محسن بیگ نے دی ہے کہ وزیراعظم ہاوس سے صرف سائفر ہی نہیں بالکہ بہت سی دیگر حساس دستاویزات بھی غائب ہیں۔ جسکے بعد وزیر اعظم ہاوس میں بھگدڑ مچی ہوئ ہے اور وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بھی ہواہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائ ہے جو عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور عمران خان سے بھی تحقیقات کرے گی کیونکہ کہا جارہا ہے کہ سائفر مبینہ طور پر عمران خان کی وزارت عظمٰی کے دور میں غائب ہوا ہے۔
208