ویب ڈیسک
رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال جنکے بارے میں افواہ ہے کہ وہ ہاشم ڈوگر کے استعفے کے بعد پنجاب کے اگلے وزیر داخلہ ہونگے، نے کھلی دھمکیاں دے ڈالیں۔ اپنے ایک وڈیو بیان میں میاں اسلم اقبال دھمکیاں دے رہے ہیں کہ میں تمھیں بتاؤں گا غیرت کیا ہوتی ہے، میں بم باندھ کر تمھارے گھروں میں گھس جاؤں گا تمھارے بیڈ رومز تک آؤں گا۔ انھوں نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور دیگر سینئر پولیس افسران کو بھی للکار دیا۔