ویب ڈیسک
پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے شفاف الیکشنز کروانے کے دعووں کی سرعام دھجیاں اڑائ جارہی ہیں۔ پی ٹی آئ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پولنگ اسٹیشنز کے اندر سے مہر لگے بیلیٹ پیپرز کی تصاویر سرعام شئیر کی جارہی ہیں۔ ووٹرز اپنے امیدواروں کو یقین دلانے کیلئے سرعام تصاویر لے رہے ہیں مگر کوئ پوچھنے یا روکنے والا نہیں۔
واضح رہے الیکشن کمیشن رولز کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فونز لیجانے پر سختی سے پابندی ہے تاہم آج کے انتخابات میں ان قوانین کی سرعام دھجیاں اڑائ جارہی ہیں جس پر الیکشن کمیشن حکام نے خاموشی اختیار رکھی ہے۔