528

طلباء یونین آج کی ضرورت۔ عدیل چوھدری کا کالم

عدیل چوھدری

سیکرٹری انفارمیشن اسلامی جمیعت طلباء پاکستان

17 اکتوبر 2022

جیسا کہ تمام طلبہ کے علم میں ہے یہ اسلامی جمعیت طلبہ کی روایت رہی ہے کہ وہ طلبہ کے مسائل کو حل کروانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے اور اس جدو جہد کا سفر ناتھما ہے اور نا تھمے گا ، یہ جہد مسلسل طلبہ کے لئے ہمیشہ جاری رہے گی اسی کی ایک کڑی یہ ہے کہ اسلام جمعیت ملک پاکستان کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم اور آرگنائزیشن ہے آرگنائزیشن اس لئے کہ یہ طلبہ کو ہر فیلڈ سے متعلق انٹرنشیپ کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہے “طلبہ یونین بحال کرو” یہ نعرہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا یہ نعرہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے
اسلامی جمعیت طلبہ نے ملک میں بھر میں ” طلبہ یونین آج کی ضرورت” مہم کا آغاز کردیا
مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان عدیل چوہدری کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر کی جامعات ، کالجز اور رہائشی یونٹس میں ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ شکیل احمد نے
“طلبہ یونین آج کی ضرورت”
کمپین کا آغاز کردیا ، عدیل چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ کمپین 16 اکتوبر سے 5 نومبر تک جاری رہے گی جس میں طلبہ یونین کی بحالی کے لیے مہم چلائی جائے گی۔جمعیت تمام طلبہ تنظیموں کا اجلاس منعقد کرے گی ، یونین کے دور کے لیڈران کی ڈاکومنٹری تیار کی جائے گی، طلبہ یونین بحال کرو کے نام سے مختلف احتجاجی مظاہرے وسرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔عدیل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ طلبہ یونین ناصرف طلبہ کا آئینی اور جمہوری حق ہے بلکہ وقت کی اہم ترین ضرورت بھی ہے، طلباء یونین پر پابندی کی آڑ میں طلبہ کو سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے۔ فیسوں میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ طلبہ و طالبات ٹرانسپورٹ اور ہاسٹلز کی کمی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اٹھارہ سال کا نوجوان پاکستان کا ووٹر ہے لیکن اپنا نمائندہ چننے کا اختیار نہیں رکھتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں