ویب ڈیسک
لاہورکے تھانہ لٹن روڈ پولیس نے بوڑھے میاں بیوی کو اونچی آواز میں بھیک مانگنے پر حوالات میں بند کردیا اور ستم ضریفی یہ کہ انکی تصاویر بھی جاری کردیں۔ ایف آئ آر میں درج تفصیلات کے مطابق پولیس نے بزرگ میاں بیوی کو چوبرجی چوک میں بلند آوازسے بھیک مانگتے ہوئے دیکھا تو انھیں گرفتار کرلیا۔ دونوں میاں بیوی لاہور کے علاقے پونچھ کالونی کے رہائشئ ہیں۔