ویب ڈیسک
لاہور میں لیسکو اہلکاروں کی بےحسی نے ایک اور شخص کی جان لے لی۔ مکلوڈ روڈ شہاب مارکیٹ میں کام کرنے والا مزدور عمر شاہین 9 بیٹیوں کا واحد کفیل لٹکتی تاروں سے چپک گیا اور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مزدورعمر شاہین کی بڑی بیٹی کی کل شادی تھی اور آج اسی گھر میں صف ماتم بچھ گئ۔