لاہور (حسنات احمد)
اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے” القدس واک ” کا اہتمام کیا گیا، القدس واک کی قیادت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور ڈاکٹر معاذ سعید نے کی ، واک میں طلبہ ؤ طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، القدس واک گورنمنٹ سائنس کالج سے شروع ہوئی جبکہ بھیکے وال موڑ پر اختتام پذیر ہوئی ، واک کے شرکا نے ہاتھوں میں مختلف پلے کارڈ اٹھا کر فلسطین سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف اعلانِ جنگ کا اظہار کیا ، اس موقع پر ناظم لاہور ڈاکٹر معاذ سعید کا کہنا تھا کہ قبلہ اول ہمارے نبیﷺ کی نشانی اور ان کی امانت ہے جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، یہ صرف فلسطین کا مسئلہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کا دھڑکتا ہوا دل ہے ، قبلہ اول کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ، قبلہ اول کی آزادی صرف فلسطین کا نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ، فلسطین امت مسلمہ کی شناخت ہے ۔