ویب ڈیسک
اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے تحت عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ، احتجاجی مظاہرے میں طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر طلبہ نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے متعلق جملے لکھے ہوئے تھے ، طلبہ کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فوری رہا کرواۓ ، ناظم لاہور ڈاکٹر معاذ سعید نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی چابی واشنگٹن میں نہیں بلکہ اسلام آباد میں ہے ، حکومت فوری رہائی کا بندوبست کرے ، آنے والے چند دنوں میں اگر حکومت نے کوئی پیشرفت نا کی تو شہر لاہور سے لاکھوں طلبہ کو لے کر اسلام آباد کا رُخ کریں گے ، ڈاکٹر معاذ سعید کا مذید کہنا تھا کہ ہماری انسانی حقوق کے علمبردار ڈاکٹر عافیہ کے کیس پہ خاموش کیوں۔۔۔؟ انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنی نیند سے بیدار ہوں – اس موقع پر ڈاکٹر معاذ سعید نے سینیٹر مشتاق احمد خان کی کاوشوں کو بھی سراہا