663

اسلام آبادمیں نفسیاتی بحالی مرکزکی آڑمیں ٹارچر سیل کا انکشاف، بازیاب خاتون کےخوفناک انکشافات

ویب ڈیسک

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نفسیاتی بحالی مرکز کی آڑ میں عقوبت خانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر اغواء کی گئ خاتون بازیاب کروائ۔ خاتون نے خوفناک انکشافات کئے جسکے بعد پولیس نے دیگر خواتین کو بھی بازیاب کروایا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی گالا اسلام آباد کی حدود میں قائم نجی ہسپتال دراصل ٹارچر سیل نکلا۔ ایک خاتون کی بہن نے تھانہ وومین اسلام آباد میں درخواست دی کہ اسکی بہن کو غیر قانونی طور پر یہاں نفسیاتی بیمار بتا کر قید کرکے رکھا گیا ہے اسے فور طور پر بازیاب کروایا جائے جس پر تھانہ وومین کی ایس ایچ او نے فوری طور پر تھانہ بنی گالا کی پولیس کو ساتھ لے کر ہسپتال پر ریڈ کی تاہم اس دوران تھانہ بنی گالا کی پولیس کسی قسم کی کارروائ سے گریزاں رہی اور خاتون ایس ایچ او کے ساتھ بالکل تعاون نا کیا۔ البتہ درخواست دہندہ کی بہن کو بازیاب کروا لیا گیا۔ بازیاب ہونے والی خاتون نے انکشاف کئیا کہ اسے کوئ نفسیاتی بیماری نہیں ہے اسکا شوہر اسے مارتا پیٹتا تھا اور ایک دن اسے نفسیاتی مریض بنا کر زبردستی اس عقوبت خانے میں چھوڑ گیا۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اسے یہاں نشے کے انجیکشنز لگائے جاتے تھے اور تشدد بھی کئیا جاتا تھا مزید یہ کہ یہاں اور بھی خواتین غیر قانونی طور پر قید ہیں۔ تاہم مقامی پولیس کے تعاون نا کرنے کے باعث وومین پولیس مزید کارروائ نا کرسکی جس سے شبہ ہے کہ مقامی پولیس بھی اس ٹارچر سیل کو چلانے میں باقاعدہ حصے دار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں