ویب ڈیسک
لاہور (حسنات احمد)
اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے دعوتی مہم کا آغاز کا کر دیا ، مہم کے تحت لاہور بھر کے تمام سرکاری و نجی کالجز و جامعات سمیت گلی کوچوں میں اسلام کی دعوت کو پھیلایا جائے گا۔ یہ دعوتی مہم 11 ستمبر سے 24 ستمبر تک دو ہفتوں پر محیط ہوگی۔
اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنان اس مہم کے دوران گھر گھر گلی گلی جا کر لوگوں کو اللہ اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام پہنچائیں گے۔ سکولوں کالجوں یونیورسٹیوں میں ممبر شپ کیمپس قائم کیے جائیں گے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بڑے عوامی دروس قرآن کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر دعوت کی ایک بھرپور مہم چلائی جائے گی۔
لاہور بھر سے 20 ہزار سے زائد مزید طلبہ کو جمعیت کا ممبر بنایا جائے گا۔
ممبر بننے والے نئے طلبہ کیلئے دعوتی مہم کے بعد مختلف علمی و فکری پروگرامات کئے جائیں گے اور ان کی جسمانی نشوونما کیلئے بھی مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔