418

اسلامی جمیعت طلبہ نے لاہور کی سب سےبڑی تعلیمی نمائش منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ نمائش ہے کیا؟

ویب ڈیسک

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے 5 اور 6 دسمبر کو شہر کا سب سے بڑا ایجوکیشنل ایکسپو “ سی لاہور SEE LAHORE “ کروانے کا اعلان کر دیا.

اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے 5 اور 6 دسمبر کو شہر کا سب سے بڑا ایجوکیشنل ایکسپو “ سی لاہور SEE LAHORE “ کروانے کا اعلان کر دیا. اس رنگا رنگ تقریب کی لانچنگ سرمنی کا اہتمام لاہور جوہر ٹاؤن میں واقع الخدمت کمپلیکس میں کیا گیا، جس میں نامور صحافی حضرات، یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز ، ڈاکٹرز ، انجینئرز سمیت طلبہ ؤ طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی، اس موقع پر ناظم لاہور کا کہنا تھا کے ایجوکیشنل ایکسپو میں طلبہ کے لیے ٹیلنٹ گالہ، ٹالک شوز، موٹیویشنل لیکچرز، اسلامک کانفرنس، مشاعرہ سمیت طلبہ کے لیے مختلف مقابلہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
اس ایکسپو میں طلبہ کے لئے انٹرنیشنل بک فئیر کا اہتمام بھی کیا گیا ہے کہ جس میں ملکی و غیر ملکی پبلشرز کے بک سٹالز لگائے جائیں گے۔
جبکہ طلبہ و طالبات کی ایجوکیشنل کونسلنگ کے لئے مختلف لیکچرز، اوورسیز کنسلٹینسیز کے سٹالز بھی منعقد کئیے جا رہے ہیں۔
طلبہ کے تفریح کے لئے مختلف فوڈ سٹالز، گیم زونز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں