472

وزیر اعظم عمران خان کا بھارتی وزیر اعظم کو خط

اسلام آباد (سی ایل نیوز آن لائن) وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ک خط کے جواب میں خط لکھ دیا۔ اپنے خط میں عمران خان نے نریندر مودے کی بات چیت شروع کرنے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں دونوں ممالک کے درمیان امن تب ہی قائم ہو سکتا ہے جب مسئلہ کشمیر کو حل کئیا جائے گا۔

اس سے قبل بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان پر وزیر اعظم کو مبارک باد دیتے ہوئے خطے میں امن کے لئے کوششیں شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم اب وزیر اعظم کے مدلل جواب کے بعد دیکھنا یہ ہے کہ بھارت کی طرف سے کیا جواب دیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں