بہاولپور (سی ایل نیوز آن لائن) میں کس کے ہاتھوں پر اپنا لہو تلاش کروں۔ ندیم، اسکی بیوی اور دو بچے خودکشی کر کے معاشر پر یہ سوال چھوڑ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور کی تحصیل حاصلپور میں ندیم نامی شہری نے ایک کمرے کے مکان کا 17000 روپے بجلی کا بل آنے پر دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔ ندیم نے پہلے اپنے دونوں بچوں کو زہر دے کر مارا اور بعد ازاں بیوی سمیت خود بھی موت کو گلے لگا لیا۔ تاہم ندیم کے باقی 3 بچے صحن میں ہونے کی وجہ سے بچ گئے۔ ندیم نے ایک دوست کے ساتھ 90000 روپے بھی انوسٹ کئے تھے جس میں اسے نقصان ہوا تھا۔ ان تمام باتوں سے ندیم پہلے ہی سے دلبرداشتہ تھا کہ اوپر سے بجلی کا بل جان بوجھ کر 17000 روپے بھیج دیا گیا۔ اس نا انصافی نے ندیم کو ذہنی طور پر اتنا مفلوج کر دیا کہ اس نے یہ انتہائ قدم اٹھایا۔ واضح رہے کہ ندیم کے گھر کے ساتھ ہی ڈیڑھ سو مربعے کا ایک گھر ہے جو ایک بڑی سیاسی شخصیت کا ہے۔ افسوس ہے کہ ایسے مربعوں کے مالک کو اپنے ہمسائے کے حالات کا ہی نہیں پتا۔ عوام کی طرف سے اس افسوسناک سانحے پر انتہائ رنج و غم کا اظہار کئیاگیا ہے۔
425