لندن (سی ایل نیوز آن لائن) برطانیہ میں آسٹرازینیکا ویکسین لگوانے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ برطانیہ کی ہیلتھ ایجنسی نے کہا ہے کہ کل 30 افراد کو کرونا ویکسین لگائ گئ جن میں سے 7 افراد میں خون جمنے کی شکایات سامنے آئیں جو بعد ازاں جان کی بازی ہار گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایسٹرا زینیکا کی ویکسین لگوانے کے بعد گزشتہ ماہ 24 مارچھ تک شریانوں میں خون جمنے کے 22 اور پلیٹ لیٹس میں کمی کے آٹھ کیسز سامنے آئے۔ واضح رہے کہ فائزر اور موڈرنا نامی کرونا ویکسینز کے بارے میں ایسی کوئ شکایات سامنے نہیں آئیں تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کوئ خوف کی بات نہیں۔
418