380

مدرسے کے طلباء نے تاریخ رقم کر دی۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحانات میں مدرسے کے دو طلباء ٹاپ کر گئے

لاہور (سی ایل نیوز آن لائن) پنجاب کا سب سے بڑا سرکاری امتحان جسے پی پی ایس سی یا پنجاب پبلک سروس کیمشن کہتے ہیں مدرسے کے طلباء کے لئے ریت کی دیوار ثابت ہوا۔ تفصیلا کے مطابق پی پی ایس سی کے امتحان میں لاہور کی جامعہ اشرفیہ کے دو طلباء نے پہلی دوپوزیشنز حاصل کر لیں اور تاریخ میں اپنا نام لکھوا دیا۔

جامعہ اشرفیہ کے مطابق جامعہ کے سابق طالب علم اور موجودہ مدر مفتی ماہر جمیل نے عربی لیکچرار کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ مولانا ارشد خان نے عربی لیکچرار کے امتحان میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جامعہ اشرفیہ کے مہتمم نے دونوں طلباء کو انعامات سے نوازا۔ مدارس کے طلباء کا پنجاب بھر میں ٹاپ کرنا یقینن مدارس کے حوالے سے بہت اچھی بات ہے اور لوگوں کے ذہنوں میں مدارس کا جو غلط تصور ہے اسے زائل کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں